الیکشن کمیشن کی ٹیم جموں پہنچی، قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کے سربراہوں سے ملاقات

الیکشن کمیشن کی ٹیم جموں پہنچی، قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کے سربراہوں سے ملاقات

جموں: چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار کی سر براہی میں الیکشن کمیشن کی ٹیم لوک سبھا انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے بدھ کی دوپہر کو جموں پہنچی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کمیشن کی ٹیم بدھ کی دوپہر کو جموں پہنچی اور یہاں انتظامیہ کے سینئر عہدیداروں اور قانون نافذ کرنے والی مختلف ایجنسیوں کے سربراہوں سے ملاقات شروع کی۔
انہوں نے کہا کہ یہ ٹیم ایک پریس کانفرنس سے خطاب سے قبل جموں وکشمیر کے چیف سکریٹری اٹل ڈولو اور جموں وکشمیر کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس آر آر سوین سے بھی ملاقات کرے گی۔
بتادیں کہ یہ ٹیم جموں و کشمیر کے اپنے تین روزہ دورے کے لئے پیر کے روز سری نگر پہنچی تھی جہاں اس ٹیم نے نیشنل کانفرنس، پی ڈی پی، بی جے پی، کانگریس، سی پی آئی (ایم) اور عام آدمی پارٹی کے نمائندوں کے ساتھ بات چیت کی۔
الیکشن کمیشن کی ٹیم نے شام کے وقت چیف الیکٹورل افسر جموں وکشمیر اے کے پولے اور مختلف قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کے نمائندوں سے بھی ملاقات کی تھی۔
جموں و کشمیر کی سیاسی پارٹیوں کے نمائندوں نے اس ٹیم سے جموں وکشمیر میں لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات ایک ساتھ منعقد کرانے کی درخواست کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.