نمازیوں کے ساتھ زیادتی کرنے والے پولیس جوان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے:رویندر رینہ

نمازیوں کے ساتھ زیادتی کرنے والے پولیس جوان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے:رویندر رینہ

سری نگر: بی جے پی جموں وکشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینہ نے سوشل میڈیا کے ذریعے سامنے آنے والے واقعے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک پولسی جوان نمازیوں کے ساتھ زیادتی کرتا ہے، کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس پولیس جوان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں قانون کا راج ہے اور یہاں کسی کو غنڈہ گردی کرنے کی اجازت نہیں ہے۔موصوف صدر نے ان باتوں کا اظہار بدھ کے روز یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔انہوں نے کہا: ‘سوشل میڈیا کے ذریعے جو واقعہ سامنے آیا ہے اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے’۔
ان کا کہنا تھا: ‘اس جوان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ہند وستان میں قانون کا راج ہے یہاں کسی کو غنڈہ گردی کرنے کی اجازت نہیں ہے جو ایسا کرے گا وہ جیل کی سلاخوں کے پیچھے جائے گا’۔
مسٹر رینہ نے کہا: ‘مجھے جو جانکاری ملی ہے اس کے مطابق مذکورہ پولیس جوان کو معطل کیا گیا ہے اور اس کے خلاف قانونی کارروائیاں جاری ہیں’۔
انہوں نے کہا کہ سب کی عزت کرنا ہمارے ملک کی پہچان ہے۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.