نئی دہلی: مرکزی وزیر برائے روڈ ٹرانسپورٹ و قومی شاہراہ نتن گڈکری نے ایک مراسلہ میں کہا ہے کہ اتراکھنڈ میں اودھم سنگھ نگر اور نینی تال ضلع میں قومی شاہراہ 121 (نیا 309) کے کاشی پور تا رام نگر سیکشن کی مرمت اور چار لین کرنے کے لیے 494.45 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی ہے۔
مسٹر گڈکری نے کہا کہ کاشی پور-رام نگر سیکشن جم کاربیٹ نیشنل پارک سے رابطہ کو بہتر بنائے گا، جو کہ ایک مشہور سیاحتی مقام ہے، جس میں مرادآباد (اتر پردیش) اور رام پور (اتر پردیش) سے دہلی/لکھنؤ تک ٹریفک چلتی ہے۔ اس منصوبے سے آس پاس کے علاقوں کی معاشی سرگرمیوں میں بہتری آئے گی۔ پروجیکٹ کوریڈور اتراکھنڈ کے مصروف ترین سیاحتی راستوں میں سے ایک ہے۔ اس سے سڑک استعمال کرنے والوں کی حفاظت میں اضافہ ہوگا اور سفر کا وقت کم ہوگا۔
