پاکستان میں رہائشی عمارت گر جانے سے نو افراد ہلاک، دو زخمی

پاکستان میں رہائشی عمارت گر جانے سے نو افراد ہلاک، دو زخمی

اسلام آباد: پاکستان کے مشرقی پنجاب صوبے کے ملتان شہر میں منگل کو ایک رہائشی عمارت گرجانے سے تقریباً نو افراد ہلاک اور دو دیگر شدید زخمی ہو گئے۔
مقامی حکام نے یہ اطلاع دی۔
ملتان کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کلیم اللہ نے زنہوا کو بتایا کہ شہر کے حرم گیٹ علاقہ کے نزدیک آج علی الصبح ایک تین منزلہ عمارت گر گئی۔
انہوں نے بتایا کہ ملبے کے نیچے کل ملاکر 11 افراد دبے ہوئے تھے۔ ریسکیو حکام کی جانب سے کئی گھنٹوں کی ریسکیو اور سرچ آپریشن کے بعد نو لاشیں ملبے سے نکالی گئیں اور دو دیگر افراد کو بچا لیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ دونوں زخمیوں کو مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرنے والوں میں سات ایک ہی کنبہ کے افراد ہیں۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.