لزبن: پرتگال میں سوشل ڈیموکریٹک پارٹی (پی ایس ڈی) کی قیادت والے ڈیموکریٹک اتحاد کو اتوار کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں اکثریت مل سکتی ہے۔ یہ اطلاع ایگزٹ پول سے حاصل کی گئی ہیں۔
پرتگال کی کیتھولک یونیورسٹی کے ایگزٹ پولز کے مطابق پی ایس ڈی لیڈر لوئیز مونٹی نیگرو کی قیادت میں مرکز- دائیں اتحاد 29 فیصد سے 33 فیصد ووٹ لے کر اکثریت حاصل کر سکتا ہے۔
یہ اتحاد پی ایس ڈی، سی ڈی ایس – پیپلز پارٹی (سی ڈی ایس-پی پی) اور پیپلز مونارکسٹ پارٹی (پی پی ایم) پر مشتمل ہے۔
یو این آئی





