ایران میں پٹاخوں میں دھماکے سے ایک شخص کی موت، 11 زخمی

ایران میں پٹاخوں میں دھماکے سے ایک شخص کی موت، 11 زخمی

تہران:  ایران کے دارالحکومت تہران میں اتوار کو پٹاخوں میں ہوئے دھماکے سے کم از کم ایک شخص ہلاک اور دو فائر فائٹرز سمیت 11 دیگر زخمی ہو گئے۔ یہ اطلاع ایرانی اسٹوڈنٹس نیوز ایجنسی (آئی ایس این اے) نے دی۔

آئی ایس این اےنے تہران کے فائر بریگیڈ محکمے کے ترجمان جلال مالکی کے حوالے سے بتایا کہ یہ واقعہ تہران کے گرینڈ بازار کے قریب پیش آیا جس کے بعد فائر فائٹرز کو فوری طور پر جائے وقوعہ کی طرف روانہ کر دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ دھماکے اور آگ سے ایک پرانی دو منزلہ رہائشی عمارت کو جزوی نقصان پہنچا اور ایک دیگر عمارت کو نقصان پہنچا، انہوں نے مزید کہا کہ یہ واقعہ بڑی مقدار میں گھریلو ساختہ پٹاخوں کے پھٹنے سے پیش آیا۔

تہران کی میڈیکل ایمرجنسی آرگنائزیشن کے سربراہ محمد اسماعیل تاواکولی کے مطابق زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔آتش بازی کے حادثات ایران میں روایتی آتش بازی فیسٹیول سے پہلے کے دنوں میں سب سے زیادہ ہوتے ہیں، جسے ایرانی نئے سال نوروز سے پہلے آخری بدھ کے موقع پر مناتے ہیں، جو اس سال 20 مارچ کو ہے۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.