بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
8.1 C
Srinagar

وزیراعظم نے ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں 100 روپے کی کمی کا کیا اعلان

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج عالمی یوم خواتین کے موقع پر ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں 100 روپے کی کمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ملک بھر کے لاکھوں خاندانوں پر مالی بوجھ کافی کم ہوجائے گا، ، خاص طور پر خواتین کو اس سے فائدہ ہو گا مسٹر مودی نے سوشل میڈیا ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا’’آج یوم خواتین پر ہماری حکومت نے ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں 100 روپے کی کمی کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سے ملک بھر کے لاکھوں خاندانوں پر مالی بوجھ میں نمایاں کمی آئے گی، خاص طور پر ہماری خواتین اس سے مستفید ہوگی۔‘‘

انہوں نے مزید کہا ’’ایل پی جی کو زیادہ کفایتی بنا کر ہمارا مقصد خاندانوں کی فلاح و بہبود اور صحت مند ماحول کو یقینی بنانا ہے۔ یہ خواتین کو بااختیار بنانے اور ان کے لیے ’زندگی میں آسانی‘ کو یقینی بنانے کے ہمارے عزم کے مطابق ہے۔

اس سے ایک دن قبل جمعرات کو مرکزی حکومت نے اگلے مالی سال کے لیے اجولا اسکیم کے تحت غریب خواتین کو دی جانے والی سبسڈی میں 300 روپے فی ایل پی جی سلنڈر بڑھانے کا اعلان کیا۔ پچھلے سال اکتوبر میں، حکومت نے ہر سال 12 ری فل تک 14.2 کلوگرام سلنڈر پر سبسڈی 200 روپے سے بڑھا کر 300 روپے فی ری فل کر دی تھی۔

Popular Categories

spot_imgspot_img