وزیراعظم کا دورہ اور بدلتا کشمیر

وزیراعظم کا دورہ اور بدلتا کشمیر

وزیر اعظم نریندر مودی 7مارچ2024 کو سری نگر کادورہ کیا۔ تقریباً12 بجے دوپہر، وزیر اعظم بخشی اسٹیڈیم، سری نگر پہنچیں ، جہاں انہوں نے ”وکست بھارت وکست جموں کشمیر“ پروگرام میں شرکت کی۔پروگرام کے دوران، وزیر اعظم نے ریموٹ دبا کر جموں و کشمیر میں زرعی معیشت کو فروغ دینے کے لیے تقریباً 5000کروڑ روپے مالیت کا پروگرام۔بھرپور زرعی ترقی پروگرام ( ‘ہولیسٹک ایگریکلچر ڈیولپمنٹ پروگرام’)۔ قوم کو وقف کیا۔ سودیش درشن اور پرشاد (پیلگریم ریجوینیشن اینڈ اسپرچوئل، ہیریٹیج اگمنٹیشن ڈرائیو) اسکیم کے تحت سیاحت کے شعبے سے متعلق 1400 کروڑ روپے سے زیادہ کے متعدد پروجیکٹوں کا آغازکیااور انہیں قوم کے نام وقف کیا۔جس میں ’حضرت بل مزار سری نگر کی مربوط ترقی‘کا پروجیکٹ بھی شامل ہے۔ ، وزیر اعظم ’دیکھو اپنا دیش عوام کی پسند کے سیاحتی مقام پول‘ اور ’چلو انڈیا گلوبل ڈائیسپورا مہم’ کا بھی آغازکیا۔ انہوں نے چیلنج بیسڈ ڈیسٹینیشن ڈیولپمنٹ (سی بی ڈی ڈی) اسکیم کے تحت منتخب کردہ سیاحتی مقامات کا بھی اعلان کیا۔ اس کے علاوہ، وزیر اعظم نے جموں و کشمیر کے تقریباً 1000 نئے سرکاری ملازمین میں تقرری کے احکامات تقسیم کئے اور مختلف سرکاری اسکیموں کے استفادہ کنندگان سے بھی بات چیت کی، جن میں نمایاں کام کرنے والی خواتین، لکھ پتی دیدیاں، کسان، کاروباری افراد وغیرہ شامل تھے۔

ایک ایسے ا قدام کے طور پر جو جموں و کشمیر کی زرعی معیشت کو بڑا فروغ دے گا، وزیر اعظم نے ’ہولیسٹک ایگریکلچر ڈیولپمنٹ پروگرام’ (ایچ اے ڈی پی) کو قوم کے نام وقفکیا۔ ایچ اے ڈی پی(بھرپور زرعی ترقیاتی پروگرام) ایک مربوط پروگرام ہے جس میں جموں و کشمیر میں زرعی معیشت کے تین بڑے شعبوں یعنی باغبانی، زراعت اور مویشی پالنے کی سرگرمیوں کے مکمل میدان شامل ہیں۔ اس پروگرام سے تقریباً 2.5 لاکھ کسانوں کو دکش کسان پورٹل کے ذریعے ہنر مندی سے آراستہ کرنے کی امید ہے۔ پروگرام کے تحت، تقریباً2000 کسان خدمت گھر قائم کیے جائیں گے اور کسان برادری کی فلاح و بہبود کے لیے مضبوط ویلیو چینز قائم کی جائیں گی۔ یہ پروگرام جموں و کشمیر کے لاکھوں پسماندہ خاندانوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے روزگار کے مواقع فراہم کرے گا۔وزیر اعظم کا وڑن ان مقامات پر عالمی معیار کے بنیادی ڈھانچے اور سہولیات کی تعمیر کے ذریعے ملک بھر میں نمایاں مقدس مقامات اور سیاحتی مقامات کا دورہ کرنے والے سیاحوں اور زائرین کے مجموعی تجربے کو بہتر بنانا ہے۔

اس کے مطابق، وزیر اعظم نے1400 کروڑ روپے سے زیادہ کی سودیش درشن اور پرشاد اسکیموں کے تحت متعدد اقدامات شروع کئے اورانہیں قوم کے نام وقف کیا۔ وزیر اعظم کی طرف سے قوم کے نام وقف کیے جانے والے منصوبوں میں سری نگر، جموں و کشمیر میں ‘حضرت بل مزار کی مربوط ترقی’میگھالیہ میں شمال مشرقی سرکٹ میں سیاحتی سہولیات ، بہار اور راجستھان میں روحانی سرکٹ؛ بہار میں دیہی اور تیرتھنکر سرکٹ ، جوگولمبا دیوی مندر، جوگولمبا گڈوال ضلع، تلنگانہ کی ترقی؛ اور امر کنٹک مندر کی ترقی، انوپور ضلع، مدھیہ پردیش کی ترقی شامل ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے بدلتے کشمیر کی ایک خوب جھلک دیکھنے کو ملی ۔بخشی اسٹیڈیم کے اندر اور باہر لوگوں کے سروں کا سمندر امڑ آیا ۔انڈور اسٹیڈیم اور ایس کے آئی سی سی میں بھی لوگوں کی بھی بڑی تعداد نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی ۔کشمیر بدل رہا ہے اور امن وخوشحالی کی اور بڑھ رہا ہے ۔تاہم ضروری ہے کہ قیام امن کے حوالے سے ٹھوس اور مﺅثر اقدامات اٹھائے جائیں اور جموں وکشمیر کے سبھی اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے ۔تاکہ پائیدا رترقی ،خوشحالی اور ان کو یقینی بنایا جاسکے ۔

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.