انہوں نے کہا کہ دونوں نے پولیس کو دیکھ کر فرار ہونے کی کوشش کی تاہم ان کو دھر لیا گیا۔
بیان میں کہا گیا کہ تلاشی کے دوران ان کی تحویل سے 48 گرام چرس جیسا نشہ آور مواد اور 46 سو روپیے نقدی بر آمد کئے گئے جس کے بعد دونوں کو گرفتار کیا گیا۔
انہوں نے گرفتار شدگان کی شناخت محمد رفیقشیخ ولد محمد سبحان اور بشیر احمد گنائی ولد غلام رسول گنائی ساکنان برنیٹ بونیار کے طور پر کی گئی ہے۔
بیان کے مطابق اس ضمن میں پولیس اسٹیشن بونیار میں مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ بارہمولہ میں سال رواں کے پہلے مہینے یعنی ماہ جنوری کے دوران این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت 24 مقدمے درج کرکے 3 سخت گیر منشیات فروشوں سمیت 39 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے اور ان کی تحویل سے لاکھوں روپیوں کا نشہ آور مواد ضبط کیا ہے۔
ضلع میں منشیات کے خلاف وسیع پیمانے پر جنگ کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے سال 2023 کے دوران این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت 264 مقدمے درج کرکے 464 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا۔