ہفتہ, جولائی ۵, ۲۰۲۵
23.7 C
Srinagar

سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر 10 سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں: ایس ایس پی ٹریفک

جموں: نیشنل ہائی وے کے ایس ایس پی ٹریفک روہت بکسوترا کا کہنا ہے کہ سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کو منظم کرنے کے لئے مختلف مقامات پر 10 سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔انہوں نے منگل کے روز میڈیا کو بتایا: ‘ قومی شاہراہ پر جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے تاکہ ٹریفک کو منظم کرنے میں آسانی آئے’۔
انہوں نے کہا کہ قومی شاہراہ پر مختلف مقامات پر 10 سی سی ٹی وی کمیرے نصب کئے گئے ہیں اور مستقبل میں مزید کیمرے نصب کئے جائیں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ ایسے مقامات پر کمیرے لگائے جا رہے ہیں جہاں ٹریفک کی زیادہ بھیڑ رہتی ہے اور جہاں سے 3 سے 4 کلو میٹر کے علاقے پر نظر گذر رکھی جا سکے۔
مسٹر روہت بکسورتا نے کہا کہ کیمرے نصب کرنے سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کو ٹریک کیا جا سکتا ہے اور ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ بھی قومی شاہراہ کے دوسرے معاملات پر نظر گذر رکھی جا رہی ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img