منگل, دسمبر ۱۶, ۲۰۲۵
14.9 C
Srinagar

چین میں سردی کی لہر کے حوالے سے اورنج الرٹ جاری

بیجنگ: چین میں پیر کو سردی کی لہر کے حوالے سے اورنج الرٹ جاری کیا گیا۔
چین کے قومی موسمیاتی مرکز نے ملک کے بیشتر حصوں میں درجہ حرارت میں کمی کی پیش گوئی کی ہے۔
مرکز کے مطابق، پیر سے جمعرات تک چین کے بیشتر حصوں میں درجہ حرارت آٹھ سے 12 ڈگری سیلسیس تک گرنے کا امکان ہے۔ ہنان صوبے، گوئژو صوبے اور شمال مشرقی چین کے کچھ حصوں میں درجہ حرارت 20 ڈگری سیلسیس سے زیادہ گرنے کی توقع ہے۔
مرکز نے لوگوں سے سرد موسم سے محتاط رہنے کی اپیل کی ہے اور فصلوں و آبی مصنوعات کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کرنے پر زور دیا ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img