منگل, ستمبر ۱۶, ۲۰۲۵
18.6 C
Srinagar

مودی نے مڈغاسکر کے صدر اینڈری سے ملاقات کی

دبئی: وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو یہاں مڈغاسکر کے صدر اینڈری راجویلینا سے ملاقات کی۔

دبئی میں منعقدہ حکومتوں کی عالمی سربراہ کانفرنس کے موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ پہلی ملاقات تھی۔

وزارت خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات اور قدیم جغرافیائی روابط کو یاد کیا۔ انہوں نے دوطرفہ تعلقات کو آگے بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا اور اقوام متحدہ سمیت مختلف کثیرالجہتی فورمز پر دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعاون کی ستائش کی۔

وزیر اعظم نے ہند-مڈغاسکر شراکت داری کو مزید مضبوط بنانےاور وژن ساگر – خطے میں سب کے لیے سلامتی اور ترقی کو مزید مضبوط کرنے کے ہندوستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بحر ہند کے ایک ساتھی ترقی پذیر ملک کے طور پر، ہندوستان مڈغاسکر کے ترقیاتی سفر میں ایک پرعزم شراکت دار بنارہےگا۔

Popular Categories

spot_imgspot_img