ہفتہ, جنوری ۲۵, ۲۰۲۵
5.5 C
Srinagar

کشمیر میں صرف 25 مقامی دہشت گرد سرگرم ہیں:وجے کمار

سری نگر: ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (لا اینڈ آرڈر) جموں و کشمیر وجے کمار کا کہنا ہے کہ کشمیر میں صرف 25 مقامی ملی ٹینٹ سرگرم ہیں جبکہ غیر مقامی ملی ٹیںٹوں کی تعداد بھی 25 سے 30 کے درمیان ہی ہے۔
انہوں نے والدین اور اساتذہ سے اپنے بچوں خاص کر ان بچوں جو سوشل میڈیا کے ساتھ زیادہ وقت صرف کرتے ہیں، پر کڑی نظر رکھنے کی اپیل کی۔
موصوف اے ڈی جی پی نے ان باتوں کا اظہار منگل کو یہاں ایک پریس کانفرنس کے دوران کئے جانےو الے سوالوں کا جواب دینے کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا: ‘کشمیر میں صرف 25 مقامی دہشت گرد سرگرم ہیں جبکہ یہاں غیر ملکی دہشت گردوں کی تعداد 25 سے 30 کے درمیان ہے اور سری نگر مین صرف ایک مقامی دہشت گرد سرگرم ہے’۔
ان کا کہنا تھا: ‘میں والدین اور اساتذہ سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اپنے بچوں خاص طور پر ان بچوں پر کڑی نظر رکھیں جو سوشل میڈیا پر زیادہ وقت صرف کرتے ہیں’۔
مسٹر کمار نے کہا کہ پولیس کشمیر میں پیش آنے والے دہشت گردانہ واقعات کا پیشہ ور طریقے سے مقابلہ کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس ان پاکستانی ہینڈلرس کے ساتھ سختی سے نپٹے گی جو مقامی ہیں لیکن اس وقت پاکستان میں مقیم ہیں۔
ان کا کہنا تھا: ‘ہم ان پاکستانی ہینڈلرز کی جائیدادوں کو ضبط کر رہے ہیں جو سرحد پار بیٹھ کر یہاں مقامی لوگوں کو دہشت گردانہ کارروائیاں انجام دینے کے لئے ورغلاتے ہیں’۔
عادل منظور لنگو کے بارے میں موصوف اے ڈی جی پی نے کہا: ‘وہ ذالڈگر سری نگر سے تعلق رکھتا ہے’ ۔
انہوں نے کہا: ‘وہ سوشل میڈیا کی وساطت سے پاکستانی ہینڈلر کے ساتھ رابطے میں تھا جس نے اس کو ماہ جنوری میں ایک پستول فراہم کیا’۔

Popular Categories

spot_imgspot_img