1620 ۔ ہنگری کے شہزادہ بیتھلین اور روم کے شہنشاہ فرڈینانڈ کے درمیان امن معاہدہ پر دستخط ہوئے۔
1628۔مغل حکمراں شاہجہاں آگرہ میں تخت نشیں ہوئے۔
1677۔ جرمن موسیقار جوہان لڈوک باخ کا جنم ہوا۔
1783 ۔ اٹلی کے کیلبریا میں آئے تباہ کن زلزلے میں 50،000 افراد ہلاک ہوئے ۔
1789 ۔ جارج واشنگٹن امریکہ کے پہلے صدر منتخب ہوئے۔
1794 ۔ فرانس نے غلام روایت کا خاتمہ کیا ۔
1797 ۔ ایکواڈور کی راجدھانی کیوٹو میں آئے شدید زلزلہ میں 41 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بنے۔
1847 ۔میری لینڈ میں امریکہ کی پہلی ٹیلی گراف کمپنی قائم ہوئی۔
1881 ۔ لوک مانیہ تلک کے روزنامہ اخبار ’کیسری‘ کے پہلے شمارہ کی اشاعت ہوئی۔
1895 ۔ امریکہ کے شکاگو میں پہلے رولنگ لفٹ پل کا افتتاح ہوا۔