بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
4.6 C
Srinagar

آرٹیکل 370 کو ہٹانے سے متعلق خدشات تاریخ بن چکے ہیں: مرمو

نئی دہلی: صدر دروپدی مرمو نے بدھ کو کہا کہ جموں و کشمیر سے دفعہ 370 ہٹائے جانے کے بارے میں شکوک و شبہات اب تاریخ بن چکے ہیں۔پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کے پہلے دن دونوں ایوانوں کی مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر مرمو نے کہاکہ ‘گزشتہ 10 سالوں میں ہندوستان نے قومی مفاد میں ایسے بہت سے کاموں کی تکمیل دیکھی ہے جن کے لیے یہاں کے عوام ملک دہائیوں سے انتظار کر رہا تھا۔‘‘
محترمہ مرمو نے کہاکہ ‘رام مندر کی تعمیر کی خواہش صدیوں سے تھی۔ آج یہ سچ ہو گیا ہے۔ جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 ہٹائے جانے کے بارے میں شکوک و شبہات تھے۔ آج وہ تاریخ ہو چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسی پارلیمنٹ نے تین طلاق کے خلاف سخت قانون بنایا ہے۔ ہمارے پڑوسی ممالک سے آنے والی مظلوم اقلیتوں کو شہریت دینے کا قانون بنایا گیا۔

یواین آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img