نئی دہلی: دہلی کے وزیر آباد میں واقع پولیس ٹریننگ اسکول میں دیر رات زبردست آگ لگ گئی۔آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی آٹھ گاڑیاں فوری طور پر جائے واقع پر پہنچ گئیں اور کافی کوششوں کے بعد صبح تقریباً 4 بجکر 15 منٹ پر آگ پر قابو پالیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ تقریباً 200 فور وہیلر اور 250 دو پہیہ گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔
فائر ڈیپارٹمنٹ نے ابھی تک آگ لگنے کی وجہ کا تعین نہیں کیا ہے اور مقامی پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ واقعہ میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ یواین آئی