انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران ایک شخص کی تحویل سے 110 گرام ہیرائن جیسا مواد بر آمد کیا گیا۔
بیان میں منشیات فروش کی شناخت ادریس شفیع خان ولد محمد شفیع خان ساکن نورکھاہ بجہامہ کے طور پر کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مزکورہ مشیات فروش کو گرفتار کرکے پولیس اسٹیشن بونیار میں حراست میں رکھا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن بجہامہ میں متعلکقہ دفعات کے تحت ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ بارہمولہ پولیس نے منشیات کے خلاف وسیع پیمانے پر جنگ کو جاری رکھتے ہوئے سال 2023 کے دوران این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت 264 مقدمے درج کرکے 464 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا۔





