بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
8.1 C
Srinagar

ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور عمر عبدللہ عمرہ کے لئے سعودی عرب روانہ

سری نگر:نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور ان کے فرزند عمر عبداللہ عمرہ کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب روانہ ہوئے ہیں۔

عمر عبداللہ، جو نیشنل کانفرنس کے نائب صدر ہیں، نے سماجی رابطہ گاہ ‘ایکس’ پر اپنے والد کے ساتھ ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں دونوں احرام باندھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے پوسٹ میں لکھا ہے: ‘اے میرے اللہ: میں عمرہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں میرے لئے اس کو آسان فرما اور اس کو قبول فرما’۔

عمرہ جس کو ‘چھوٹا حج’ بھی کہا جاتا ہے، کو سال میں کسی بھی وقت انجام دیا جا سکتا ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img