منگل, دسمبر ۱۶, ۲۰۲۵
8.1 C
Srinagar

امریکی بحریہ کے دو ملاح صومالیہ کے ساحل سے لاپتہ

واشنگٹن: امریکہ کی سینٹرل کمانڈ نے کہا ہے کہ صومالیہ کے ساحل سے امریکی بحریہ کے دو ملاح لاپتہ ہو گئے ہیں۔
سینٹرل کمانڈ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 11 جنوری کی شام صومالیہ کے ساحل پر آپریشن کے دوران امریکی بحریہ کے دو ملاح سمندر میں لاپتہ ہوئے تھے۔ فی الحال دونوں ملاحوں کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ سیکورٹی کے نقطہ نظر سے مہم کی تکمیل تک مزید معلومات فراہم کی جائیں گی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ تلاشی مہم کے تحت امریکہ کے پانچویں بیڑے (سی 5 ایف ) کو آپریشن ایریا میں تعینات کیا گیا ہے۔

یواین آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img