بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
5.1 C
Srinagar

اگر فاروق عبداللہ بے گناہ ہے تو انہیں جانچ ایجنسیوں کے ساتھ تعاون فراہم کرنا چاہئے : بی جے پی

جموں:بھارتیہ جنتاپارٹی کے سینئر لیڈر نے ای ڈی کی جانب سے فاروق عبداللہ کو سمن بھیجنے کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہاکہ رقوم کی منتقلی اس وقت ہوئی جب فاروق عبداللہ کرکٹ ایسو سی ایشن کے صدر تھے۔
انہوں نے کہاکہ کیونکہ لوگوں کے پیسے لوٹے گئے لہذا اس کی جانچ ہونی چاہئے تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی الگ ہو سکے۔
اطلاعات کے مطابق بی جے پی کے سینئر لیڈر کویندر گھپتا نے اپوزیشن پارٹیوں کی جانب سے ای ڈی کو ہدفہ تنقید کا نشانہ بنانے پر کہاکہ جس نے بھی غلط کی اس کو سزا ملنی چاہئے۔
انہوں نے کہاکہ نیشنل کانفرنس کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے سمن بھیجی تاکہ ان سے پوچھ تاچھ کی جاسکے۔
ان کے مطابق اگر فاروق عبداللہ معصوم ہے تو انہیں تحقیقاتی ایجنسی کے ساتھ مکمل تعاون فراہم کرنا چاہئے۔
کویندر گھپتا نے کہاکہ کرکٹ ایسو سی ایشن میں اس وقت رقوم کی منتقلی ہوئی جب فاروق عبداللہ صدر تھے لہذا انہیں مبرا قرار نہیں دیا جاسکتا ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ چونکہ لوگوں کے پیسوں کو لوٹا گیا اسکی جانچ پڑتال ہونی چاہئے تاکہ خاطیوں کو سزا مل سکے۔
اپوزیشن پارٹیوں کی جانب سے ای ڈی سمن پر شدید ناراضگی ظاہر کرنے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں کویندر گھپتا نے کہاکہ کرکٹ ایسو سی ایشن میں کروڑوں کا گھپلا ہوا ہے اور جو کوئی بھی ملوث ہوگا اس کے خلا ف کارروائی ہونی چاہئے۔
انہوں نے بتایا کہ سچ لوگوں کے سامنے آنا چاہئے تاکہ ملوثین کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جاسکے۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img