انکیتا رائنا:وہ خاتون ٹینس کھلاڑی جو اپنے مخالفین کو شکست دینے کے لیے جوابی حملہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے

انکیتا رائنا:وہ خاتون ٹینس کھلاڑی جو اپنے مخالفین کو شکست دینے کے لیے جوابی حملہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے

نئی دہلی: انکیتا رویندر کرشن رائنا ایک ہندوستانی پیشہ ور ٹینس خاتون کھلاڑی ہیں۔ ایک کشمیری لڑکی جس نے اپنی محنت ، حوصلہ اور بلند ارادوں سے ومبلڈن میں اپنی جگہ بنائی۔ رائنا بچپن سے ہی ومبلڈن میں کھیلنے کا خواب دیکھا کرتی تھیں۔ انکیتا رینا کے والد رویندر کرشن رینا نے کہا کہ یہ سب اس کی محنت کی وجہ سے تھا کہ اس نے بالآخر اپنا خواب پورا کیا۔

رائنا کی پیدائش 11 جنوری 1993 کو ہندستانی ریاست گجرات میں کشمیری پنڈت للیتا رینا اور رویندر کشن رائنا کے ہاں پیدا ہوئی۔ کھیلوں سے دلچسپی کم عمر میں ہی ہوگئی تھی۔کچھ عرصے یہاں رہنے کے بعد رائنا کے والدین پنے منتقل ہوگئے۔چونکہ پنے چودہ 14 برس کی عمر میں پیشہ ورانہ ٹینس کھلاڑی تیار کرنے کے لیے بہتر انفراسٹرکچر اور مواقع موجود تھے۔ انہوں نے یہ فیصلہ میلبورن میں ایشین 14 اور انڈر ماسٹرز ٹورنامنٹ میں اپنی کی کارکردگی کی بنیاد پر کیا ۔ جہاں وہ دوسرے نمبر پر رہیں۔

رائنا نے کچھ عرصہ گریٹر مہاراشٹر میں تعلیم حاصل کی اور ہندی، کشمیری، گجراتی اور انگریزی زبانوں میں مہارت حاصل کی۔ رائنا نے پانچ سال کی عمر میں ٹینس کھیلنا شروع کیا۔ چھوٹی عمر سے ہی اس کی تربیت ہیمنت بیندرے نے کی، جنہوں نے ان کے مضبوط نظم و ضبط اور ذہنیت کو پہچانا۔رائنا نے سال 2009 میں ممبئی میں ایک معمولی آئی ٹی ایف ٹورنامنٹ میں اپنی پہلی پیشہ ورانہ پرفارمینس پیش کی۔ رائنا سال 2011 کے سیزن میں ڈبلز میں تین آئی ٹی ایف سرکٹ فائنل تک پہنچی، ان میں سے ایک میچ ملک کی خاتون ایشوریہ اگروال کے ساتھ جیتی۔ 2012 میں، انہوں نے نئی دہلی میں اپنا پہلا پروفیشنل سنگلز ٹائٹل جیتا اور ڈبلز میں مزید تین ٹائٹل جیتے۔

 یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.