تاہم رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ان سات افراد کی موت حادثے کے بعد جسمانی اور ذہنی تناؤ کی وجہ سے بگڑتے ہوئے زخمیوں یا بیماریوں کی وجہ سے ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق متاثرہ علاقوں میں عمارتوں کے گرنے کے خطرے کی تشخیص پر زیادہ توجہ دی جا رہی ہے۔ ان علاقوں میں منگل سے مسلسل بارش ہو رہی ہے جس کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ جیسے خطرات کا امکان بڑھ گیا ہے۔





