سری نگر:منشیات کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف اپنی مہم جاری رکھتے ہوئے جموں وکشمیر پولیس نے شمالی کشمیر کے مختلف علاقوں مین ناکہ چیکنگ کے دوران سات منشیات فروشوں کو دھر دبوچ کر ان کے قبضے سے ممنوع نشیلی اشیاءبرآمد کرکے ضبط کی۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ تارزو پولیس نے پیٹھ سیر کراسنگ کے نزدیک ناکہ چیکنگ کے دوران عادل اشرف خان ولد اشرف خان ساکن پیٹھ سیر سوپور کی گرفتاری عمل میں لا کر اس کے قبضے سے 248نشیلی کپشول برآمد کئے۔ بتادیں کہ گرفتار منشیات فروش کے خلاف سال 2020-21کے دوران این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کئی کیس درج کئے جاچکے ہیں۔
پولیس بیان کے مطابق چھوٹی پورہ ہندواڑہ میں پولیس نے ایک ٹاٹا میجک گاڑی زیر نمبر JK05B-1055روک کر تلاشی کے دوران 126گرام چرس برآمد کیا ۔
پولیس نے گاڑی میں سوار مدثر احمد ڈار ولد عبدالمجید ڈار اور دانش احمد بٹ ولد عبدالرشید ساکنان بٹہ کوٹ ہندواڑہ کی گرفتاری عمل میں لائی۔
پولیس پوسٹ دلنہ نے جوہامہ کانسی پورہ کے نزدیک ناکہ چیکنگ کے دوران ارہان خان ولد افتخیار خان ساکن گاو خانہ کادم اتر پردیش حال کانٹھ باغ بارہ مولہ کو روک کر اس کی جامہ تلاشی لی جس دوران اس کے قبضے سے 14گرام بروئن شوگر برآمد ہوا۔ منشیات فروش کی گرفتاری عمل میں لا کر پولیس اسٹیشن بارہ مولہ منتقل کیا گیا۔
اسی طرح کی ایک اور کارروائی کے دوران میر گنڈ پولیس نے جھیل بنڈ پٹن کے نزدیک ایک گاڑی زیر نمبر DL10CT-1577کو روک اس میں سوار تین افراد جن کی شناخت زبیر احمد شیخ ولد گلزار احمد شیخ ساکن لاوے پورہ سری نگر ، عمران حسین ملہ ولد غلام محمد ملہ ساکن یکھمان پورہ اور محمد امین وزاہ ولد منظور احمد وازہ ساکن شاہ تل پورہ سمبل کے بطور ہوئی کی تلاشی لی جس دوران ان کے قبضے سے 28گرام بروئن شوکگر برآمد ہوا۔ پولیس نے تینوں کو دھر دبوچ کر پولیس اسٹیشن پٹن منتقل کیا۔
دریں اثنا پولیس نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ منشیات فروشوں کے بارے میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کو مطلع کریں۔
یو این آئی





