منگل, دسمبر ۱۶, ۲۰۲۵
8.1 C
Srinagar

فلپائن میں زلزلے کے تیز جھٹکے

منیلا: فلپائن میں داواؤ اوکسیڈینٹل صوبے میں منگل کی صبح زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
فلپائن کے انسٹی ٹیوٹ آف وولکینولوجی اینڈ سیسمولوجی کے مطابق مقامی وقت کے مطابق صبح 4 بج کر 48 منٹ پر آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 7.1 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز سارنگانی میونسپلٹی کے جزیرے سارنگانی سے تقریباً 119 کلومیٹر جنوب مشرق میں زمین کی سطح سے 76 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔
زلزلے سے ابھی تک کسی جانی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔

یواین آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img