بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
8.1 C
Srinagar

9اور10جنوری کو کوئی ہڑتال نہیں ہوگی :جموں وکشمیر ٹرانسپورٹرس ویلفیئر ایسو سی ایشن

سرینگر:جموں وکشمیر ٹرانسپورٹرس ویلفیئر ایسو سی ایشن کے جنرل سیکریٹری ،شیخ محمد یوسف نے آل کشمیر ٹرانسپورٹرس کنفریڈریشن کی جانب سے دی گئی 2روزہ ہڑتال کال کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ 9اور10جنوری کو ہر سڑک پر معمول کے مطابق ہر طرح کی گاڑیاں رواں دواں رہیں گی ۔

ایشین میل سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے حالیہ قانون کا تاحال التواءمیں رکھا ہے ،تاہم مرکزی حکومت کو ٹرانسپورٹروں کے مخالف قانون کو فوری طورپر واپس کرنا چاہیے ۔

ان کا کہناتھا کہ جموں وکشمیر ٹرانسپورٹرس ویلفیئر ایسو سی ایشن کیساتھ وابستہ تمام انجمنوں کا ایک غیر معمولی ہنگامی اجلاس منعقد ہوا ،جس میں آل کشمیر ٹرانسپورٹرس کنفریڈریشن کی جانب سے دی گئی 2روزہ ہڑتال کال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ با اتفاق رائے یہ فیصلہ لیا گیا ہے کہ مذکورہ دو روزہ ہڑتال کال پر کوئی عمل درآمد نہیں کیا جائے گا ۔

جموں وکشمیر ٹرانسپورٹرس ویلفیئر ایسو سی ایشن کے جنرل سیکریٹری ،شیخ محمد یوسف نے کہا کہ ہر طرح کا ٹرانسپورٹ بشمول بسیں بھی سڑکوں پر معمول کے مطابق چلیں گی ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img