جمعرات, دسمبر ۱۸, ۲۰۲۵
10.6 C
Srinagar

جاپان: زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر100 ہو گئی

ٹوکیو: وسطی جاپانی پریفیکچر اشیکاوا میں 7.6 شدت کے زلزلے کی ایک سیریزکے بعد صوبہ اور اس کے آس پاس مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 100 ہو گئی ہے۔ مقامی میڈیا نے ہفتہ کو جاری ہونے والی رپورٹوں میں یہ معلومات دی۔
میڈیا نے مقامی حکام کے حوالے سے بتایا کہ اب تک اشیکاوا میں کل 211 افراد لاپتہ ہیں۔ زلزلے کے چھٹے دن سب سے زیادہ متاثرہ ساحلی شہر واجیما میں 59 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی، جب کہ عمارتیں گرنے سے تقریباً 100 افراد کے پھنسے ہونے کی اطلاعات ہیں۔ اس دوران ریسکیو کا کام جاری ہے۔
جاپان کی موسمیاتی ایجنسی (جے ایم اے) نے کہا کہ ہفتہ کو مقامی وقت کے مطابق صبح 05:25 بجے نوٹو کے علاقے میں 5.4 شدت کا زلزلہ آیا جو 10 کلومیٹرکی گہرائی میں واقع تھا، جس کی شدت ملک کے زلزلہ کی شدت کے پیمانے پر 5 تھی۔ جے ایم اے نے آج تقریباً سات علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ انہوں نے مقامی رہائشیوں کو خبردار کیا کہ وہ ممکنہ لینڈ سلائیڈنگ سے ہوشیار رہیں۔
قومی خبر رساں ایجنسی کیوڈو نے بتایا کہ طاقتور زلزلے کے جھٹکوں سے اشیکاوا میں بنیادی ڈھانچے کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا۔ آج مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجے تک 14 شہروں اور قصبوں میں تقریباً 24 ہزار گھروں کی بجلی اور 66 ہزار گھروں کو پانی کی فراہمی بند ہے۔ پیر کو اشیکاوا کے نوٹو کے علاقے میں ایک طاقتور زلزلہ آیا جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 7.6 تھی۔ زلزلے کا مرکز وجیما سے 30 کلومیٹر مشرق شمال مشرق میں تھا، جس کی زیادہ سے زیادہ شدت سات ریکارڈ کی گئی۔

یواین آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img