کشمیر زون پولیس نے سماجی رابطہ گاہ ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرے ہوئے کہا: ‘شوپیاں کے چوٹہ گام علاقے میں انکائونٹر شروع ہوا ہے’انہوں نے کہا کہ شوپیاں پولیس، فوج اور سی آر پی ایف کام پر لگے ہوئے ہیں۔
قبل ازیں زرائع نے بتایا کہ جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے پر سیکورٹی فورسز کی ایک مشترکہ پارٹی نے شوپیاں کے چوٹہ گام کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔انہوں نے کہا کہ تلاشی آپریشن کی ایک ٹیم نے جوں ہی ایک مشتبہ جگہ کو گھیرے میں لے لیا تو وہاں چھپے جنگجوئوں نے اس پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان تصادم چھڑ گیا۔اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
یو این آئی





