منگل, دسمبر ۱۶, ۲۰۲۵
9.1 C
Srinagar

جموں میں کئی مقامات پر ایس آئی اے کے چھاپے

جموں: سٹیٹ انوسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) نے جموں صوبے میں منگل کے روز مختلف مقامات پر چھاپے مارے ۔اطلاعات کے مطابق منگل کی صبح ایس آئی اے کی ٹیموں نے جموں صوبے میں کئی مقامات پر چھاپے مارے جس دوران رہائشی مکانوں کی تلاشی لی گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ ستواری پولیس اسٹیشن کے تحت آنے والے علاقے میں ایس آئی اے نے پولیس اہلکار کے گھر کو بھی کھنگالا ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیرر فنڈنگ کیس کے سلسلے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img