بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
6.9 C
Srinagar

چلہ کلان کی سلطنت

چلہ کلان کی چالیس روزہ سلطنت کے ابتدائی ایام کے دوران وادی میں جس قدر گہری دھند چھائی ہوئی ہے ،اُس سے صاف ظاہر ہو رہا ہے کہ آنے والے ایام کے دوران چلہ کلان اپنے سخت تیور دکھائے گا اور عام لوگوں کو مسائل و مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ویسے بھی سردی کے ان سخت ترین ایام میں وادی کے لوگوں کو مشکلات درپیش ہوتی ہیں، لیکن پھر بھی لوگوں نے تمام قسم کی تیاریاں مکمل کی ہیں۔پہلے ایام کے دواران اگر چہ وادی میں زیادہ کام کاج گھروںسے باہر نہیں ہو تے تھے ،تاہم آج کے دور میں سب لوگ (مرد وزن) کام کرنے کی غرض سے باہرنکلتے ہیں۔

سردی ہو یا گرمی لوگ گھروں سے باہر آنے پر مجبور ہو تے ہیں، جہاں تک بچوں کا تعلق ہے ،انہیں بھی ٹیوشن کے بہانے گھروں سے باہر نکلنا پڑتا ہے۔ پہلے ایام میں اکثر لوگ سردی کے ان دنوں میں گھروں میں مختلف قسم کی دستکاری کے کام انجام دیتے تھے اور بچوں کو بھی اپنے ارد گرد گرم کمروں میں رکھتے تھے۔جہاں تک کھانے پینے کے سامان کا تعلق ہوتا تھا، اُس کو بھی سردی کے ان ایام کے لئے پہلے ہی سٹاک کر کے رکھا جاتا تھا، اب ایسا نہیں ہے بلکہ آج کے دور میں لوگ روزانہ کی بنیادوں پر بازاروں میں نکلتے ہیں اور سامان کی خریدداری کرتے ہیں ۔ ڈاکٹروں کے یہ مشورے بھی روز سامنے آتے ہیں کہ سردیوں میں نقل وحمل کے دوران کافی زیادہ احتیاط برتنا چاہئے، مجبوری کی حالت میں گھروں سے باہر نکل رہے (مرد و خواتین) کو چاہے کہ وہ اپنے سر اور پیروں کو بہتر ڈھنگ سے ڈھانپ لیںاور گرمی کا خاص خیال رکھیں۔جہاںتک چھوٹے بچوں اور بزرگوں کا تعلق ہے ،اُن کو ان سخت ترین سردی کے ایام میں گھروں سے باہر جانے کی اجات نہ دیں۔مجبوری کی حالت میں انہیں سا ئیکل یا موٹر سائیکل چلانے کی اجازت نہ دیں بلکہ گاڑیوں میں سفر کرنا چاہیے
۔اکثر دیکھا جاتا ہے کہ سردی کی وجہ سے مختلف بیماریاں پھیل جاتی ہیں ۔ان بیماریوں سے بچنے کے لئے گرم پانی اور گرم چیزوں کا استعمال کیا جانا چاہیے تاکہ کسی قسم کی تکلیف نہ پہنچے۔گاڑی چلانے والے افراد کو نہایت ہی احتیاط سے گاڑی چلانی چاہیے کیونکہ گہری دھند کی وجہ سے حادثات رونما ہونے کے خدشات رہتے ہیں۔نوجوان جو کہ بڑی تیز رفتاری کے ساتھ گاڑیاں چلاتے ہیں انہیں پرہیز کرنا چاہئے اور جو بچے یا جوان موٹر سائیکل چلاتے ہیں ،انہیں فی الحال سردی کے ان ایام کے دوران موٹر سا ئیکلبند رکھنے چاہے کیونکہ زندگی سب سے انمول اور قیمتی چیز ہے ،جو صرف ایک بار ملتی ہے بار بار نہیں۔ اس زندگی کی حفاظت لوگوں کو خود کرنی چاہیے۔جہاں تک وادی کی سڑکوں کی حالت ہے وہ بھی خراب ہے ۔شہر سرینگر میں سماٹ سٹی کی وجہ سے اکثر سڑکیں خراب ہیں اور برف وبارش کی صورت میں ان پر چلنا پھرنا اور زیادہ مشکل ہو سکتا ہے۔کیونکہ دانا شخصیات کا قول ہے کہ کسی کی سلطنت رہنے والی ہے،لہٰذا چلہ کالان بھی ختم ہو جائے گا اور وندہ ژلہ شین گلہ بیہِ یہ بہار۔

Popular Categories

spot_imgspot_img