سری نگر:جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے مسیحی برا دری کے مقدس تہوار کرسمس کے موقع پر لوگوں کو مبارک باد پیش کی ہے۔انہوں نے کہا: ‘یہ مقدس تہوار خوشی و مسرت اور پیار و محبت پھیلانے کا ایک خاص موقع ہے’۔
موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے سماجی رابطہ گاہ ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا: ‘میں کرسمس کے پُر مسرت موقع پر لوگوں کو مبارک باد دیتا ہوں’۔انہوں نے کہا: ‘یہ مقدس تہوار خوشی اور مسرت پھیلانے اور عیسیٰ مسیح کے پیار ومحبت ، قربانی کے جذبے،ہمدردی اور معافی کی پیروی کرنے کا ایک خاص موقع ہے’۔انہوں نے دعا کرتے ہوئے کہا: ‘یہ کرسمس سب کی خوشی اور امن و امان کا آغاز کرے’۔
بتادیں کہ کرسمس کا مقدس تہوار دنیا بھر کے ساتھ ساتھ وادی کشمیر میں بھی انتہائی تزک و احتشام کے ساتھ منایا جاتا ہے۔
یو این آئی





