جمعرات, اگست ۷, ۲۰۲۵
21 C
Srinagar

چیف سیکرٹری کاعہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش

جموں و کشمیر ایمپلایز جوائنٹ کنسلٹیٹو کمیٹی کا اعلیٰ سطحی وفد اعجاز احمد خان کی سربراہی میں چیف سیکرٹری سے ملاقی

ملازمین چیف سیکرٹری اٹل ڈولو کےحسن سلوک اور ملازمین کے تئیں ہمدردانہ جذبے سے بخوبی واقف

سری نگر/ملازم تنظیموں کے سب سے بڑے مشترکہ فورم ایمپلائز جوائنٹ کنسلٹیٹو کمیٹیEJCCکے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے جمعرات کوجموں وکشمیر سے تعلق رکھنے والے سینئر آئی اے ایس آفیسر شری اتل ڈلو کو جموں وکشمیرکا اعلیٰ ترین انتظامی عہدہ (چیف سیکرٹری )سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔EJCCکے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے چیئرمین اعجاز احمد خان کی سربراہی میں سیول سیکرٹریٹ سری نگرمیں چیف سیکرٹری اتل ڈلو کیساتھ موصوف کے آفس چیمبرمیں ملاقات کی ۔ملازمین لیڈروں کے وفد نے چیف سیکرٹری کو گلدستے پیش کئے ۔انہوںنے چیف سیکرٹری موصوف کو اعلیٰ ترین انتظامی عہدے کاچارج سنبھالنے پر مبارک بادپیش کرتے ہوئے کہاکہ آپ کے یہ عہدہ سنبھالنے سے جموں وکشمیرکے لاکھوں ملازمین کو خوشی ہوئی ہے ،کیونکہ یہاں کے افسروں اور ملازمین نے مختلف محکموں میں آپ کے ماتحت کام کیا ہے ،اور سبھی افسر وملازمین آپ کے تجربے ،حسن سلوک اور ملازمین کے تئیں ہمدردانہ جذبے سے بخوبی واقف ہیں ۔EJCCکے وفد میں صدر شبیر احمد لنگو(محکمہ صحت)،جنرل سیکرٹری جاوید احمد آخون (محکمہ اعلیٰ تعلیم)،ترجمان خالد محمود (محکمہ فشریز)،عبدالقیوم بیگ (محکمہ فوڈوسیول سپلائز)،منیر احمد فلگرو(محکمہ فوڈوسیول سپلائز)،مقبول حسین(سیول سیکرٹریٹ)،محمدشفیع راتھر(محکمہ اسکولی تعلیم)،جاوید احمدلون(لیکچررزفورم)،جاوید اقبال(لیکچررزفورم)،رحمت اللہ خان (محکمہ جیالوجی)،فاروق احمدکاوا(محکمہ جنگلات)،صابیہ بشیر(محکمہ سماجی بہبود)،آمنہ جی (محکمہ سماجی بہبود)،مسعودنازکی (محکمہ فوڈوسیول سپلائز)،عبدالغنی ملک (کلاس فورتھ ایجوکیشن)،نذیر احمدراتھر،محمدیعقوب ڈار(محکمہ زراعت)اور فاروق احمد صوفی (محکمہ اسکولی تعلیم ) بھی شامل تھے ۔چیف سیکرٹری اتل ڈلو نے EJCCوفد میں شامل ملازم لیڈروں کا شکریہ اداکیا ،اوراُنھیں اسبات کی یقین دہانی کرائی کہ انتظامیہ اپنے ملازمین کے حقوق اور مفادات کا تحفظ کرنے کی وعدہ بند ہے ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img