بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
8.1 C
Srinagar

بانڈی پورہ میں ایس پی او کی حرکت قلب بند ہونے سے موت واقع

سری نگر: شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں دوران شب ایک سپیشل پولیس افسر (ایس پی او) کی حرکت قلب بند ہونے سے موت واقع ہوئی۔ذرائع نے بتایا کہ بانڈی پورہ میں ایک ایس پی او کو دل دورہ پڑ گیا جس کے بعد اس کو علاج و معالجے کے لئے فوری طور سب ضلع ہسپتال بانڈی پورہ منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کو مردہ قرار دیا۔
متوفی کی شناخت معراج الدین لون ولد عبدالعزیز لون ساکن چٹی بندے بانڈی پورہ کے بطور ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ متوفی اہلکار پولیس اسٹیشن حاجن میں تعینات تھا۔
قابل ذکر ہے کہ وادی میں سردیاں بڑھنے کے ساتھ ہی دل کا دورہ پڑنے سے اموات واقع ہونے میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
ڈاکٹروں نے لوگوں سے احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے۔
یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img