بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
8.1 C
Srinagar

اننت ناگ اور ہندواڑہ میں دو منشیات فروش گرفتار:پولیس

سری نگر: منشیات کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف اپنا کریک ڈاون جاری رکھتے ہوئے جموں وکشمیر پولیس نے اننت ناگ اور ہندواڑہ میں دو منشیات فروشوں کی گرفتاری عمل میں لا کر ان کے قبضے سے ممنوع نشیلی اشیاءبرآمد کی ہے۔پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ جنوبی ضلع اننت ناگ میں تل کھن کراسنگ کے نزدیک جمعرات کے روز پولیس نے ناکہ لگایا جس دوران ایک گاڑی زیر نمبر CH032-2567کو روک کر اس کی تلاشی لی گئی۔انہوں نے بتایا کہ دوران تلاشی گاڑی سے 23کوڈین بوتلیں برآمد ہوئیں ، پولیس نے گاڑی کے ڈرائیور محمد رفیق وار ولد غلام حسن ساکن شر پورہ فرصل کی گرفتاری عمل میں لاکر اسے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔

ترجمان نے بتایا کہ ہندواڑہ میں نیلی پورہ ماگام کے نزدیک پولیس نے ایک مشتبہ نوجوان کو رکنے کا اشارہ کیا تاہم اس نے راہ فرار اختیار کرنے کی کوشش کی۔انہوں نے بتایا کہ پولیس نے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر نوجوان کو دھر دبوچ کر اس کے قبضے سے چرس برآمد کیا۔گرفتار نوجوان کی شناخت جمشید احمد خان ساکن نیلی پورہ ماگام کے بطور ہوئی ہے۔دریں اثنا پولیس نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ منشیات کا کاروبار کرنے والوں کے بارے میں نزدیکی پولیس اسٹیشن کو مطلع کریں۔پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات فروشی سماج کے لئے ناسور بن چکی ہے لہذا اس کا قلع قمع کرنے کی خاطر ہر ایک کو آگے آنا چاہئے۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img