بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
6.9 C
Srinagar

چین میں سرد لہر کے لیے بلیو الرٹ جاری

بیجنگ: چین کے کچھ حصوں میں درجہ حرارت میں کمی کی پیش گوئی کے پیش نظر سرد لہر کے لیے ’بلیو الرٹ‘ جاری کیا گیا ہے۔

قومی موسمیاتی مرکز (این ایم سی) کے مطابق، پیر سے منگل تک دریائے یانگژی کے جنوب میں واقع علاقوں، مشرقی گوئژو صوبے اور جنوبی چین کے شمالی حصوں کے بیشتر حصوں میں درجہ حرارت 6 سے 8 ڈگری سیلسیس تک گرنے کا امکان ہے۔

صوبہ ہنان، گوئژو صوبے اور گوانگشی ژوانگ خود مختار علاقے کے کچھ حصوں میں درجہ حرارت 12 ڈگری سیلسیس سے زیادہ گر سکتا ہے۔

این ایم سی نے مقامی انتظامیہ کو سرد موسم کے تئیں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا اور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ خود کو گرم رکھیں اور گرم آب و ہوا کی فصلوں اور آبی مصنوعات کے تحفظ کے لیے اقدامات کریں۔

چین میں سرد لہر کے لیے چار درجے کا کلر کوڈڈ موسم کی وارننگ سسٹم ہے، جس میں سرخ رنگ سب سے شدید موسم کی نمائندگی کرتا ہے، اس کے بعد نارنجی، پیلا اور نیلا رنگ آتا ہے۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img