ممبئی سٹی نے پیٹر کریٹکی کو ہیڈ کوچ مقرر کیا

ممبئی سٹی نے پیٹر کریٹکی کو ہیڈ کوچ مقرر کیا

ممبئی: ممبئی سٹی ایف سی نے ہفتہ کو پیٹر کریٹکی کو کلب کا نیا ہیڈ کوچ بنانے کا اعلان کیا۔
کلب نے ہفتہ کو اپنی سرکاری ویب سائٹ پر یہ معلومات ساجھا کیں۔پیٹر کریٹکی انڈین سپر لیگ (آئی سی ایل) 2024-25 سیزن کے اختتام تک ممبئی سٹی کلب کے ہیڈ کوچ کا کردار ادا کریں گے۔ پیٹر اس سے قبل سسٹرکلب میلبورن سٹی میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔
چیک جمہوریہ میں پیدا ہوئے پیٹر نے رائٹ بیک کے طور پر کھیلتے ہوئے 15 سالہ کیریئر کا لطف اٹھایا اور آسٹریلیا میں ہیڈلبرگ یونائیٹڈ کے ساتھ اپنے کیرئیر کو ختم کرنے سے پہلے ملاڈا بولیسلاف اور سلوون لیبریک سمیت کچھ بڑے چیک کلبوں کی نمائندگی کی۔ اس کے بعد پیٹر ایک اکیڈمی کوچ کے طور پر اے لیگ میلبورن سٹی میں شامل ہوگئے ۔
پیٹر کریٹکی نے کہا، "میں ممبئی سٹی ایف سی میں اس نئے کردار کو سنبھالنے اور سٹی فٹ بال گروپ کے ایک حصے کے طور پر کام جاری رکھنے کے لیے پرجوش ہوں۔ "میں میلبورن سٹی ایف سی فیملی میں سب کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں – ان کا ہمیشہ میرے دل میں ایک خاص مقام رہے گا ۔”

یواین آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.