بمنہ سری نگر میں ملی ٹینٹوں کی فائرنگ ، پولیس اہلکار زخمی

بمنہ سری نگر میں ملی ٹینٹوں کی فائرنگ ، پولیس اہلکار زخمی

سری نگر:جموں وکشمیر کی گرمائی راجدھانی سری نگر کے ہمدانیہ کالونی بمنہ علاقے میں ہفتے کی شام کو مشتبہ ملی ٹینٹوں نے پولیس اہلکار پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ شدید طورپر زخمی ہوا ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے آس پاس علاقوں کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی ۔
اطلاعات کے مطابق ہفتے کی شام کو ہمدانیہ کالونی بمنہ میں ملی ٹینٹوں نے پولیس اہلکار حافظ احمد ولد غلام حسن پر نزدیک سے گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں وہ خون میں لت پت ہو کر نیچے گر پڑا۔
گولیوں کی آواز سنتے ہی آس پا س موجود لوگوں نے پولیس اہلکار کو علاج ومعالجہ کی خاطر جے وی سی سری نگر منتقل کیا جہاں پر اس کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے ہمدانیہ کالونی بمنہ اوراس کے ملحقہ علاقوں کو محاصرے میں لے کر ملی ٹینٹوں کی تلاش شروع کی ہے۔
ذرائع کے مطابق بمنہ میں پولیس اہلکار پرہوئے حملے کے بعد شہر بھر میں سیکورٹی فورسز کی چوکسی بڑھائی گئی ۔
اہم مقامات پر فورسز کی جانب سے ناکہ پوائنٹس قائم کئے گئے جہاں پر ہر آنے جانے والے کی باریک بینی سے تلاشی لی جارہی ہیں۔
دریں اثنا پولیس ترجمان نے ایکس پر جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایا :’دہشت گردوں نے ہمدانیہ کالونی بمنہ میں پولیس اہلکار حافظ احمد پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوا۔‘
انہوں نے مزید بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے آس پاس علاقوں کو محاصرے میں لے کر ملی ٹینٹ مخالف آپریشن شروع کیا ہے۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.