وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی2.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 5.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی4.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.7 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی1.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی 1.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی10.0 ڈگری سینٹی گریڈ، کرگل میں منفی 8.6 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ قصبہ دراس جو سائیبریا کے بعد دنیا کا دوسرا سرد ترین علاقہ ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت منفی12.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں 10 دسمبر تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ بعد ازاں وادی میں 2 دسمبر سے 7 دسمبر تک موسم جزوی طور پر ابر آلود مگر خشک رہنے کا امکان ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وادی میں 8 دسمبر سے 10 دسمبر تک موسم کبھی جزوی تو کبھی کلی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس دوران وادی کے شبانہ درجہ حرارت میں 3.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک گراوٹ متوقع ہے۔
یو این آئی