جموں:جموں وکشمیر کے راجوری ضلع کے جنگلی علاقے میں ملی ٹینٹ مخالف آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز نے ایک آئی ای ڈی برآمد کرکے بعد ازاں اس کو ناکارہ بنا دیا۔ذرائع نے بتایاکہ مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز نے راجوری کے ٹوپا ہل جنگلی علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔
انہوں نے بتایا کہ آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز نے ایک آئی ای ڈی کا پتہ لگایا اور فوری طورپر بم ڈسپوزل ٹیم کوجائے موقع پر طلب کیا گیا۔ان کے مطابق بم ڈسپوزل ٹیم کی کڑی مشقت کے بعد آئی ای ڈی کو ناکارہ بنایا گیا۔دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایف آئی آر زیر نمبر 107کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔
یو این آئی