بدھ, اکتوبر ۹, ۲۰۲۴
23.9 C
Srinagar

کور کمانڈرنے پلوامہ میں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

سری نگر: فوج کی پندرہویں کمان کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھائی نے ہفتے کے روز پلوامہ کا دورہ کیا اور وہاں پر سیکورٹی منظر نامے کا جائزہ لیا۔دفاعی ذرائع نے بتایا کہ کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھائی نے ہفتے کے روز پلوامہ اور اونتی پورہ کا دورہ کیا اور وہاں پر فوج کے سینئر آفیسروں کے ہمراہ سیکورٹی صورتحال اور فوج کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔

انہوں نے کہا کہ اس موقع پر گراونڈ پر تعینات کمانڈروں نے آپریشنل تیاریوں اور تازہ سیکورٹی صورتحال کے متعلق بریف کیا۔سری نگر نشین دفاعی ترجمان نے ایکس پر جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ کارپس کمانڈر جنرل راجیو گھائی نے ہفتے کے روز اونتی پورہ پلوامہ میں سیکورٹی کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے اور موسم سرما کے دوران سیکورٹی گرڈ کو مزید مضبوط کرنے کے حوالے سے سیکورٹی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔فوجی کمانڈر نے سرگرم ملی ٹینٹوں اور ان کے مدد گاروں کے خلاف چلائے جارہے کامیاب آپریشنز پر جوانوں کی تعریف کی۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img