ہفتہ, جنوری ۲۵, ۲۰۲۵
8.8 C
Srinagar

پلوامہ کے کاکہ پورہ علاقے میں دریائے جہلم سے ریت نکالنے کے دوران ایک مزدور کی موت

سری نگر: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے کاکہ پورہ علاقے میں ہفتے کی صبح دریائے جہلم سے ریت نکالنے کے دوران ایک مزدور غرقآب ہو کر لقمہ اجل بن گیا۔اطلاعات کے مطابق پلوامہ کے کاکہ پورہ علاقے میں ہفتے کی صبح کئی لوگ دریائے جہلم سے ریت نکال رہے تھے کہ اس دوران ایک کشتی پلٹ گئے جس کے نتیجے میں تین مزدور دریائے میں ڈوب گئے۔
انہوں نے کہا کہ گرچہ وہاں موجود دوسرے لوگوں نے ان میں سے دو مزدورں کو باہر نکال کر بچا لیا لیکن ا ایک مزدور کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی۔
متوفی کی شناخت شوکت احمد بٹ ولد مرحوم محمد اکبر بٹ ساکن لہا رہ کاکہ پورہ کے بطور ہوئی ہے۔
دریں اثنا پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کرکے کارروائی شرو ع کی ہے۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img