ہفتہ, جنوری ۲۵, ۲۰۲۵
8.8 C
Srinagar

کشمیر صوبے کے ڈگری کالجوں میں یکم دسمبر سے آن لائن کلاسزکا انعقاد ہوگا :سیکریٹری اعلیٰ تعلیم

سری نگر: کشمیر صوبے کے سبھی ڈگری کالجوں میں یکم دسمبر سے آن لائن کلاسز شروع کرنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔اعلیٰ تعلیم کے سپیشل سیکریٹری کے مطابق یکم دسمبر سے لے کر 31دسمبر تک حکم نامے پر عملدرآمد ہوگا۔اعلیٰ تعلیم محکمہ کے سیکریٹری ڈاکٹر روی شنکر شرما کی جانب سے جاری کئے گئے حکم نامے کے مطابق قبل از وقت سردیاں شروع ہونے کے باعث کشمیر صوبے کے تمام گورنمنٹ ڈگری کالجوں میں داخلہ لینے والے طالب علموں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ان کے مطابق سردی کی وجہ سے گرمی کے ناکافی انتظامات کے باعث درس وتدریس کے کام کاج میں رکاوٹ پیش آرہی ہے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ دورافتادہ علاقوں سے آنے والے طلبا کو ہوسٹل میں رہنا پڑتا ہے جس وجہ سے انہیں دقتیں پیش آر رہی ہیں۔
ناساز موسمی صورتحال اور شدید سردی کے حالات میں بلا روک ٹوک تعلیم کے حصول کو یقینی بنانے کے لئے کشمیر ڈویژن کے سرکاری ڈگری کالجوں میں یکم دسمبر سے 31دسمبر 2023تک آن لائن کلاسز شروع ہونگے۔
کالجوں کے پرنسپلوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ اساتذہ اپنے متعلقہ کالجوں میں باقاعدگی سے حاضر ہوں اور تعلیمی کیلنڈر کے مطابق نصاب کو مکمل کرنے کے لئے کالجوں سے آن لائن کلاسزلیں۔ حکم نامے کے مطابق سبھی امتحانات طے شدہ شیڈول کے مطابق لئے جائیں گے۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img