حوثی باغی فوری طور پر شہریوں پر حملے بند کر یں: جی 7

حوثی باغی فوری طور پر شہریوں پر حملے بند کر یں: جی 7

واشنگٹن: جی 7 نے حوثی باغیوں سے فوری طور پر شہریوں پر حملے بند کر نے اور بین الاقوامی شپنگ لین کو دھمکی دینا بند کرنے کے لئے کہا ہے۔

جاپان کی وزارت خارجہ کی طرف سے منگل کو شائع ہونے والے ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ "ہم خاص طور پر حوثی باغیوں کے شہریوں پر حملوں اور بین الاقوامی شپنگ لین اور تجارتی جہازوں کے لئے خطروں کو فوراً بند کرنے اور 19 نومبر کو غیر قانونی طور پر ضبط کئے گئے ایم/وی گلیکسی لیڈر اور اس کے اور اس کے عملے کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔”

قابل ذکر ہے کہ حوثی باغیوں نے نومبر کے اوائل میں کہا تھا کہ انہوں نےالبهاماس کے جھنڈے والے بحری جہاز گلیکسی لیڈر کو ایک اسرائیلی تاجر سے مبینہ تعلقات کی وجہ سے قبضے میں لے لیا تھا۔ باغیوں نے کہا کہ وہ اس کے 25 رکنی عملے کو اس وقت تک یرغمال بنائے رکھیں گے جب تک یہ ثابت نہ ہو جائے کہ وہ اسرائیلی نہیں ہیں۔ اس کے ساتھ باغیوں نے خبردار کیا تھا کہ جب تک اسرائیل غزہ کی پٹی پر حملے بند نہیں کرتا وہ اسرائیل سے تعلق رکھنے والے بحری جہازوں کو نشانہ بناتے رہیں گے۔

یواین آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.