لانژاو:شمال مغربی چین کے صوبہ گانسو میں جمعہ کی صبح پیش آنے والے بھیانک سڑک حادثے میں آٹھ لوگوں کی موت ہوگئی۔
یہ حادثہ آج صبح 8 بجے کے قریب ویویئی شہر کی منکن کاؤنٹی میں پیش آیا، جہاں منی بس پک اپ ٹرک سے ٹکرا گئی تھی، جس کے نتیجے میں آٹھ افراد ہلاک اور تین دیگر زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
حادثے کی وجہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
یو این آئی