بارہمولہ میں شادی انجام دینے میں دھوکہ دینے والے دو بھائیوں کو گرفتار یا گیا: پولیس

بارہمولہ میں شادی انجام دینے میں دھوکہ دینے والے دو بھائیوں کو گرفتار یا گیا: پولیس

سری نگر:جموں وکشمیر پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں شادی انجام دینے کے سلسلے میں دھوکہ دہی کرنے کے الزام میں دو بھائیوں کو گرفتار کیا ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس چوکی میر گنڈ کو غلام محمد بٹ ولد محمد شریف بٹ ساکن ڈیسہ ڈوڈہ حال سری نگر کی طرف سے ایک تحریری شکایت موصول ہوئی جس میں کہا گیا کہ اس کو محمد قاسم بٹ ولد غلام محمد بٹ ساکن ترکولبل پٹن نامی ایک دھوکہ باز نے شادی انجام دینے کے بہانہ پر دھوکہ دیا اور اس سے ایک لاکھ 50 ہزار روپیے لئے۔انہوں نے کہا: ‘شکایت کے مطابق جب شکایت گذار نے دھوکہ باز سےجب روپیے واپس مانگے تو ملزم نے اس کو سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکی دی’۔
بیان میں کہا گیا کہ اس سلسلے میں متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن پٹن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئیں۔
پولیس ترجمان نے کہا کہ پولیس چوکی میر گنڈ کی ایک پارٹی نے فوری طور کارروائی انجام دیتے ہوئے ملزم محمد قاسم بٹ کو اس کے ساتھی، جو اس کا بھائی بھی ہے، نثار احمد بٹ سمیت گرفتار کرکے پولیس اسٹیشن پٹن منتقل کیا۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.