ہفتہ, نومبر 28, 2026
11.3 C
Srinagar

راجناتھ سنگھ جموں پہنچ گئے، لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ایئرپورٹ پر وزیر دفاع کا استقبال کیا

بی جے پی کی ’لوک تنتر بچاؤ، اراجکتا ہٹاؤ‘ پد یاترا آج، راجناتھ سنگھ پریڈ گراؤنڈ میں ایک بڑی عوامی ریلی سے خطاب کریں گے

جموں، 28 نومبر: لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ہفتے کی صبح جموں ایئرپورٹ پر وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کا استقبال کیا۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا، ’’آج جموں ایئرپورٹ پر معزز وزیر دفاع شری راجناتھ سنگھ جی کا استقبال کیا۔‘‘

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ آج جموں کے دورے پر ہیں، جہاں وہ بی جے پی کی جانب سے منعقد کی جانے والی ’لوک تنتر بچاؤ، اراجکتا ہٹاؤ‘ (جمہوریت بچاؤ، انتشار ختم کرو) پد یاترا کی قیادت کریں گے اور ایک عوامی ریلی سے خطاب کریں گے۔

یہ پد یاترا پنج تیرتھی چوک میں ریڈیو اسٹیشن کے قریب سے شروع ہوگی اور برہمن سبھا کے نزدیک پریڈ گراؤنڈ پر اختتام پذیر ہوگی۔

بعد ازاں راجناتھ سنگھ پریڈ گراؤنڈ میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے، جس کی صدارت جموں و کشمیر بی جے پی کے صدر اور راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ ست شرما کریں گے۔ اس پروگرام میں جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں سے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کی شرکت متوقع ہے۔

یہ پروگرام بی جے پی کی ملک گیر عوامی رابطہ مہم کا حصہ ہے، جس کا آغاز 22 اکتوبر کو کیا گیا تھا۔ اس مہم کا مقصد انتخابی فہرستوں پر نظرثانی کے عمل (اسپیشل انٹینسو ریویژن) کا دفاع کرنا، جمہوری اداروں سے متعلق اپوزیشن کے دعوؤں کا جواب دینا اور آئینی اقدار کو اجاگر کرنا ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img