پولیس ذرائع نے بتایا کہ اکھنور کے پالن والا علاقے میں لائن آف کنٹرول کے نزدیک جمعرات کی صبح جموں پولیس اور فوج کی طرف سے ایک مشترکہ آپریشن کے دوران ایک مشتبہ بکس بر آمد کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ جب اس بکس کو کھولا گیا تو اس سے ایک آئی ای ڈی جس کے ساتھ بیٹریز فٹ کی گئی تھیں، ایک پستول، 2 پستول میگزین، 38 پستول گولیاں اور 9 گرینیڈ بر آمد کئے گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے اس سلسلے میں متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہیں۔
یو این آئی