بدھ, اکتوبر ۹, ۲۰۲۴
23.9 C
Srinagar

سری نگر – جموں قومی شاہراہ 24 اور 25 نومبر کو بند رہے گی: ٹریفک پولیس

سری نگر: وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – جموں قومی شاہراہ مرمتی کام کے پیش نظر 24 اور 25 نومبر کو ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے بند رہے گی۔

ٹریفک پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ضلع مجسٹریٹ رام بن کی نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا کو جاری ہدایت کے مطابق لوگوں، سفر کرنے والوں اور ڈرائیور حضرات کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ناشری ویا ڈکٹ (ناشری تا لکی ڈابا تک) پرگرڈرز لگانے اور پیرہ اور ٹنل 5 پر جٹ فین لگانے کے پیش سری نگر جموں و قومی شاہراہ جمعہ اور ہفتے کو ٹریفک کے لئے بند رہے گی۔

انہوں نے کہا: ‘قومی شاہراہ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات بارہ بجے سے دن کےچار بجے تک اور جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب بارہ بجے سے دن کے چار بجے تک بند رہے گی’۔

تاہم جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے پونچھ اور راجوری اضلاع کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ اور سری نگر – لیہہ شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل جاری رہے گی۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img