کشمیر میں صبح کے وقت دھند چھائی رہنے کا سلسلہ جاری، شبانہ درجہ حرارت میں قدرے بہتری

کشمیر میں صبح کے وقت دھند چھائی رہنے کا سلسلہ جاری، شبانہ درجہ حرارت میں قدرے بہتری
سری نگر: وادی کشمیر میں شدید سردی کے بیچ سری نگر میں جمعرات کی صبح بھی گہری دھند چھائی رہی جس سے لوگوں کو باہر نکلنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور ڈرائیوروں کو لائٹس چالو کرکے گاڑیاں چلانا پڑیں۔وادی کے دیگر علاقوں میں بھی جمعرات کی صبح دھند چھائی رہی جو بعد میں دن آگے بڑھنے کے ساتھ زائل ہوتی گئی۔
محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق سری نگر کے شبانہ درجہ حرارت میں قدرے بہتری درج ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی0.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی1.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت 0.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 0.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی1.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی3.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت0.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی1.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی0.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی0.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

دریں اثنا محکمے کے مطابق وادی می اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم ابر آلود رہنے کے ساتھ پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی بارشوں یا برف باری کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ وادی میں 24 سے 26 نومبر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہ سکتا ہے اوراس کے بعد 27 سے 30 نومبر تک موسم ابر آلود رہنے کے ساتھ پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی بارشوں یا برف باری کا امکان ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وادی میں بعد ازاں یکم دسمبر سے 3 دسمبر تک موسم جزوی ابر آلود مگر خشک رہنے کی توقع ہے۔انہوں نے کہا کہ وادی کے بیشتر علاقوں میں 28 نومبر تک ہلکی دھند چھائی رہنے کا امکان ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.