ہفتہ, ستمبر ۲۱, ۲۰۲۴
19 C
Srinagar

کشمیر کے اسکولوں میں سرمائی چھٹیوں کا باقاعدہ اعلان بہت جلد کیا جائے گا: صوبائی کمشنر کشمیر

سری نگر: صوبائی کمشنر کشمیر وجے کمار بدھوری کا کہنا ہے کہ کشمیر کے اسکولوں میں سرمائی تعطیلات کا با قاعدہ اعلان بہت جلد کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ بلدتے موسم کے پیش نظر اس سلسلے میں سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے۔
موصوف صوبائی کمشنر نے ان باتوں کا اظہار یہاں بدھ کے روز نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا: ‘جس طرح سے موسم بدل رہا ہے تو اسکولوں میں سرمائی تعطیلات کا با قاعدہ اعلان ایک دو دن میں کیا جائے گا’۔
ان کا کہنا تھا: ‘ایک ساتھ چھٹی نہیں کی جائے گی بلکہ مرحلہ وار تعطیلات کا اعلان کیا جائے گا اورہم اس پر سنجید گی سے غور کر رہے ہیں’۔
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں اسکول سیشن اور بورڈ امتحانات کا دھیان رکھا جاتا ہے۔
مسٹر بدھوری نے کہا کہ چھٹی کا اعلان کرنا آسان کام ہے لیکن ہمیں یہ بات بھی زیر غور رکھنا پڑتی ہے کہ بچوں کا تعلیمی سیشن متاثر نہ ہو۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کچھ اسکولوں میں گرمی کے انتظامات ہیں لیکن کچھ ایسے بھی اسکول ہیں جن میں گرمی کا بندوبست نہیں ہے۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img