ہفتہ, ستمبر ۲۱, ۲۰۲۴
19 C
Srinagar

بڈگام کے بیروہ قتل کیس کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا: پولیس

سری نگر: جموں وکشمیر پولیس نے کا کہنا ہے کہ انہوں نے وسطی ضلع بڈگام کے قصبہ بیروہ میں بھائی کے قتل کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرکے انتہائی کم وقت میں قتل کیس کو حل کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کو 20 نومبر 2023 کو ایک اطلاع موصول ہوئی کہ بیروہ کے سیل علاقے میں ایک 18 یا 19 سالہ نوجوان سمیر احمد راتھر کی لاش اس کے رہائشی مکان کے پیچھے دیکھی گئی۔
انہوں نے کہا: ‘اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے پولیس اسٹیشن بیروہ اور فارنسک سائنس لیبارٹری کی ٹیموں کی ایک ٹیم تشکیل دے کر تحقیقات شروع کی گئیں’۔
ان کا بیان میں کہنا تھا کہ کئی مشکوک افراد بشمول متوفی کے اہلخانہ کو پوچھ تاچھ کے لئے طلب کیا گیا۔بیان کے مطابق پوچھ تاچھ کے دوران سمیر احمد کے بھائی عاقب احمد راتھر نے اس جرم میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا۔
بیان میں مزید کہا گیا: ‘عاقب نے دونوں کے درمیان 19 اور 20 نومبر کی درمیانی رات جھگڑا ہونے کا انکشاف کیا جس کے نتیجے میں سمیر کی موت واقع ہوئی’۔
پولیس ترجمان نے کہا: ‘متوفی کے والد اور بہن نے بھی عتراف کرتے ہوئے اس قتل میں عاقب کے رول کے بارے میں تفصیلات فراہم کیں’۔
انہوں نے کہا: ‘عاقب کو گرفتار کیا گیا اور اس سلسلے میں مکمل تحقیقات شروع کی گئیں جس کے نتیجے میں ضروری شواہد اور سمیر پر حملہ کرنے کے لئے عاقب کی طرف سے استعمال کیا جانے والا ہتھیار بھی بر آمد کیا گیا’۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس سلسلے میں آئی پی سی کی دفعہ 302 کے تحت ایک کیس درج کیا گیا۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img